شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمرانی خواہش پوری نہ ہوئی‘پرویز رشید

185

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمرانی خواہش پوری نہیں ہوئی،شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی کوشش بھی ناکام ہوگی۔ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 2005ء میں بھی ایک
آمر شہباز شریف کی وطن واپسی سے خوفزدہ تھا، ڈکٹیٹر بچا نہیں، سلیکٹڈ چلا نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمرانی خواہش پوری نہ ہوئی، شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی کوشش بھی ناکام ہو گی۔