جیکب آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کا رہائشی قتل

99

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کا رہائشی قتل۔ جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود اناج منڈی اور ویگن اسٹینڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی سائت علی ڈومکی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر ہوا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔