ٹنڈو الہیار ،رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی ،دکانداروں پر جرمانے

102

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) احترام رمضان آرڈیننس اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری حر کت میں آگئے اور اسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار شیراز احمد لغاری کو فوری طور پر احترام رمضان آرڈینس اور ایس او پیز کی خلاف ور زی کر نے والے دوکانداروں کے خلاف بھر پور کارروائی کر نے کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیراز احمد لغاری نے سبزی مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں میں دورہ کر کے احترام رمضان آرڈیننس اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دس دکانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیراز احمد لغاری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے تعاون کی یقین دہانی کے بعد احترام رمضان آرڈیننس اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی میڈیا میں شائع خبروں پر ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے نوٹس لیتے ہو ئے کارروائی کر نے کی ہدایت کی، جس پر مارکیٹ میں دورے کے دوران خلاف ورزی پر ہم نے دس دکانوں کو سیل کردیا ہے جبکہ بعض دکانداروں اور ٹھیلے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا ان کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جرمانے عائد کیے ہیں اگر اب بھی دکانداروں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے، قانون کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔