جیکب آباد کے تعلقہ ٹھل میں آوارہ کتوں نے معصوم بچے سمیت 2 افراد کو کاٹ لیا

110

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے تعلقہ ٹھل میں آوارہ کتوں نے معصوم بچے سمیت 2 افراد کو کاٹ لیا۔ جیکب آباد کے تعلقہ ٹھل میں آواہ کتوں نے معصوم بچے سمیت دو افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ قصبہ میر محمد مستوئی میں 5 سالہ عبدالرئوف اور قصبہ شاہ ڈنو مستوئی میں 50 سالہ عبدالفتاح مستوئی کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا، زخمیوں کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ جیکب آباد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے تاحال کتا مار مہم شروع نہیں کی گئی ۔