جارج فلائیڈ مقدمے میں ڈیرک شاون سمیت 4 سابق پولیس افسران پر نئی فرد جرم عائد

92
جارج فلائیڈ کے قتل پر مقدمے کا سامنا کرنے والے پولیس افسران

منیاپولس (انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی عدالت نے ریاست منی سوٹا کے دارلحکومت میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث اہل کار سمیت دیگر 4 پولیس افسران پر نئی فردجرم عائد کردی۔ فرد جرم میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو اس کے آئینی حقوق سے جان بوجھ کر محروم کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ برس پیش آیا تھا،جب پولیس اہل کار ڈیرک شاون نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کو منہ کے بل زمین پر لٹا کر اس کی گردن دبا کر قتل کردیا تھا۔ نئی فرد جرم میں ملزمان ڈیرک شاون، تھامس لین، جے کیوگ، تاؤ تھاؤ کے نام شامل ہیں۔ ڈیرک شاون کو گزشتہ ماہ جارج فلائیڈ کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔