فلپائن میں مسلمان علاحدگی پسندوں کا بازار پر قبضہ‘ بڑی تعداد میں فوج تعینات

353
فلپائن: علاحدگی پسندوں کے قبضے سے علاقہ چھڑانے کے لیے بڑی تعداد میں فوج پہنچائی گئی ہے

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک ) فلپائن میں مسلمان علاحدگی پسندوںنے اپنے مطالبات منوانے کے لیے بازار پر قبضہ کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کے فوراً بعد حکومت نے بھاری تعداد میں بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں سے مسلح فوج کو کارروائی کے لیے روانہ کردیا۔ علاحدگی پسندوں نے کارروائی کے دوران کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی کسی شہری کو اغوا کیا۔ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بازار کی ناکا بندی کرلی اور اس دوران علاحدگی پسندوں کی جانب سے کسی مزاحمت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے ایک سڑک کے کنارے نصب دیسی ساختہ 4بم برآمد کیے تھے۔