میکسیکو: میٹرو حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب

69
میکسیکو سٹی: میٹرو حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں موم بتیاں جلائی جارہی ہیں

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں ہول ناک میٹرو حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سیکڑوں افراد نے جائے حادثہ پر جمع ہو کر مرنے والوں کی یاد میں موم بتیاں جلائیں۔اس موقع پر مرنے والوں کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو یاد کیا۔ یاد رہے کہ پیر کے روز پیش آنے والے اس حادثے میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ پل گرنے کے باعث پیش آیا تھا۔ حادثے میں میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھ گئی تھی۔ میٹرو ریل شہر کے جنوبی علاقے اولیواس سے ٹیزنوکو جا رہی تھی۔ حادثے میں کئی گاڑیاں بھی دب کر تباہ ہوگئی تھیں۔