۔100 سے زائد وارداتیں کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

131

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سولجربازار اور سرجانی پولیس نے ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتیں کرنے والے 2ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، ناظم آباد پولیس نے منشیات فروش باپ اور 2بیٹوں کو گرفتار کرلیا جبکہ شہر میں پولیس نے چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 45ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سولجربازار پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،رہزنی، منشیات فروشی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2کارندوںکوگرفتار کرلیا۔ سرجانی پولیس نے بلائنڈ ہاؤس ڈکیتی کیس کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ہاؤس ڈکیتی میں لوٹی ہوئی نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا ۔رضویہ پولیس نےCCTV فوٹیج کی مدد سے بائیک لفٹر عدنان کو گرفتارکرلیا۔علاوہ ازیں پولیس نے ایف بی انڈسٹریل ایریا،اقبال مارکیٹ،سکھن،پاکستان بازار، سہراب گوٹھ، گلبرگ، ٹیپوسلطان،منگھوپیر، اورنگی ٹاؤن اور پاپوش سے منشیات و گٹکا فروشوں، موٹرسائیکل چوروں سمیت درجنوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔