پری بجٹ سیشن کو سیاسی تقریروں میں ضائع کردیا جاتا ہے، بلال غفار

290

کراچی (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ بجٹ کی تشکیل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے۔ بجٹ کی تشکیل اخراجات کے مطابق کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ افسوس کہ پری بجٹ کو سیاسی تقریروں میں ضائع کردیا جاتا ہے اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے کے عوام کی حالت ابتر ہوگئی ہے۔ بجٹ کی کتابوں سب صحیح ظاہر کیا جاتا ہے،سندھ حکومت نے تمام گرانڈز کو ریونیو میں ظاہر کردیا بجٹ کی ایک کتاب 313 اور ایک 359 ارب ریونیو ظاہر کررہی ہے بجٹ کی کس کتاب پر اعتبار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام لایا جائے ڈھائی سال پہلے کہا تھا پی ایف سی لائیں گے مگر ابھی تک نہیں لائی گئی میئر کے ڈائریکٹ الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ کی زمینیں بیچی جارہی ہیں بجٹ کی کتابوں کے مطابق 31 ارب کی زمینیں بیچی گئیں یہ زمینیں اومنی یا بحریہ گروپ کو بیچی جارہی ہیں یہ اس چور بازی سے ریونیو بڑھانے کے دعوے کرتے ہیں سندھ حکومت ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس وصول کرنے میں ناکام رہی ہے۔