پاکستان ٹیم کی نمائندگی خواب تھا جو آج پورا ہوا، تابش خان

497

ہرارے(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر تابش خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہوا، بہترین کارکردگی دکھا کر امیدوں پر پورا اتروں گا۔جمعہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تابش خان نے خصوصی گفتگو کہاکہ ٹیسٹ ڈیبیو کی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، قومی ٹیم کا حصہ بننے کا خواب سچ ثابت ہوا۔