اب کوئی والدین کو گھر سے نہیں نکال سکے گا، آرڈیننس جاری

428

اسلام آباد: صدر مملکت نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 جاری کردیا،آئین کے آرٹیکل 89کے تحت آرڈیننس جاری کیا گیا،آرڈیننس کا مقصد والدین کو زبردستی گھر سے نکالنے کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرڈیننس کے تحت والدین کو گھر وں سے نکالنا قابل سزا جرم ہوگا، والدین کو گھر سے نکالنے پر ایک سال قید ، جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں،گھر بچوں کی ملکیت یا کرائے پر ہونے پر بھی والدین کو نہیں نکالا جاسکتا۔

جاری کردہ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ گھر والدین کی ملکیت ہونے پر بچوں کو گھر سے نکالنے کا اختیار ہوگا، والدین کا بچوں کو تحریری نوٹس دینے کی صورت میں گھر خالی کرنا ہوگا،  گھر خالی نہ کرنے کی صورت میں 30روز جیل ، جرمانہ یا پھردونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا،الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 94(1)اور سیکشن 103میں ترمیم کی گئی ،سیکشن 94(1)کے تحت سمند پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کیلئے کام کرے گا،الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین خریدنے کا بھی پابند ہوگا۔