درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

352

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.48 ڈالر اضافہ ہوا ہے جب کہ  سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.252 ڈالر فی یونٹ اور  سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.969ڈالر فی یونٹ تھی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔