مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے  جاں بحق

488

پشاور: خیبر پختونخواہ کے ضلع مہمند میں پانی کی ٹنکی اور دیوار گرنے سے کھیل کود میں مصروف بچے جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع مہمند میں بچوں پر دیوار گرتے ہی اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹنکی کے نیچے دبے بچوں کو نکالا،  ایک بچہ زخمی تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ذرائع بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے ، جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے باقی بچوں کو نکالنے میں مدد کی ، شہید ہونے والے بچوں کی عمریں 7سے 12سال کے قریب تھی۔