“اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کا عزم ناقابل شکست ہے”

403

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کا عزم ناقابل شکست ہے، مسلم حکمران بیدا ر ہوں، باہمی دوریاں ختم کی جائیں اور اسلام دشمنوں کی پناہ نہ لی جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں جوش و خروش کا جذبہ عالم اسلام کی بیداری کی علامت ہے ،عالم اسلام کے مسائل اتحاد امت سے ہی حل ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حکومت پاکستان کشمیر ، فلسطین اور افغانستان ایشوز پر مستقل و طویل المعیاد قومی حکمت عملی بنائے ، ایڈہاک ازم سفارت کاری نے دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کو مفلوج اور سفارت کاروں کے ہاتھ پاﺅں باندھ دیے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہر محاذ پر سرگرم ہے، ہماری ہر سرگرمی اسلام کی حکمرانی کے لیے ہے ۔ کارکنان خود بھی اور عوام کو بھی اسی جدوجہد کے لیے منظم کریں ۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ انفرادی عبادات کے لیے امت کی اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہی رضائے الٰہی ہے ، قرآن کریم اللہ کی بندگی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور مخلوق خدا کی خدمت کا درس عمل ہے ۔