کابل: دھماکے میں 25افراد جاں بحق ، 52زخمی

354

کابل : اسکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ 52زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزیر داخلہ  کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقے میں سخت سیکیورٹی بڑھا کر رپورٹ طلب کی ہے۔

 دشت برچی کے علاقے میں عید شاپنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتیں لرز اٹھیں، دھماکا ہوتے ہی ریسکیو سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ابتدائی کارروائی شروع کردی ہے۔