امریکا: گَن کلچر کا بھیانک چہرہ، چھٹی جماعت کی طالبہ نے اسکول میں فائرنگ کردی

578

امریکی ریاست آئڈاہو میں واقع اسکول میں ایک طالبہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں چھٹی جماعت کی ایک طالبہ نے اپنے اسکول بیگ سے اسلحہ نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

اسکول ٹیچر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی پر قابو پالیا جس کی وجہ سے دیگر افراد محفوظ رہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ یہ بچی اس سے قبل بھی اسکول کے اندر اور باہر کئی مرتبہ فائرنگ کا ارتکاب کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر تشویشناک حد تک تقویت پاچکا ہے اور یہی سبب ہے کہ اس قسم کے واقعات روزانہ کا معمول بن گئے ہيں۔

گ‍زشتہ سال کی نسبت رواں سال کے ابتدائی چند ماہ کے دوران اسطرح کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران فائرنگ کے 180 واقعات پیش آئے ہيں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔