پاکستان کی کابل میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

422

اسلام آباد:پاکستان نے کابل دھماکے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے  افراد کی صحت یابی کے لیے دعا گوہیں، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان امن واستکام کیلیے افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ کابل میں اسکول کے قریب دھماکے میں 40افراد جاں بحق اور 70کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں، دھماکا اس وقت ہوا جب طالبات اسکول سے نکل رہی تھیں، طالبان نے دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار  کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔