ايکسپو سينٹر کراچی ميں پاکستان کا سب سے بڑا کورنا ويکسی نيشن سينٹر قائم

515

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔

ويکسی نیشن سينٹر وزيراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدايت پر قائم کيا گيا جہاں يوميہ 30ہزار افراد کو مفت ويکسين لگائی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے 48ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہال میں 5 روز کے اندر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا ‏ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا ہے۔

سندھ حکومت نےایکسپو سینٹر میں کوروناویکسی نیشن کیلئےمیگا سینٹرقائم کیا ‏جس میں روزانہ 30ہزار افراد کو مفت ویکسین لگائی جاسکےگی۔

ایکسپو سینٹر میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ویکسی نیشن اتوار 9 مئی سے شروع ہو گی اور ‏ویکسین لگانے کا عمل بلاتعطل 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

ویکسی نیشن سینٹر وزیراعلیٰ سندھ کی نگرانی میں کام کرے گا۔

سندھ حکومت نے کرورنا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے ‏کی عید کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے کو عید کی تعطیلات کے ‏دوران باقاعدگی اور معمول کے مطابق امور انجام دینا ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عیدکے 3 دن کے علاوہ ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔ ‏سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ کوروناویکسی نیشن سینٹر 13 سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔

کورونا وائرس ملک میں مثبت کیسزکی شرح 8.54 فیصد پر پہنچ گئی

گزشتہ سال کورونا کیسز میں اضافے کے باعث صوبائی حکومت نے ایکسپو سینٹر کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر دیا تھا۔ کیسز میں کمی آنے کے بعد قرنطینہ سینٹر کو بند کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں سے 56 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔ کورونا کے 4 ہزار 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد ہے۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 60 اموات، خیبرپختونخوا میں 25 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 24، اسلام آباد میں 4، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں 4 اموات ہوئیں۔ پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی ہے۔