سعودی عرب میں ملازمین کی ویکسینیشن لازمی قرار

350

سعودی عرب میں تمام ملازمین کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق انسانی وسائل اور سماجی بہبود کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری و ‏نجی شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ویکسینشین کروانا لازمی ہے۔

وزارت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملازمین کی صحت و سلامتی کی خاطر ویکسینیشن کے لیے ‏اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو ہی ‏عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رمضان کی طرح شوال میں بھی صرف انہیں افراد کو ‏عمرے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسیشنین کروائی ہو یا پھر ویکیسن کی پہلی ڈوز کو 14 روز ‏گزر چکے ہوں۔