این اے 249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل تیسرے روز بھی جاری

369

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل تیسرے روز بھی جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 166 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی۔ دوبارہ گنتی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 2 ہزار 630 ووٹ مسترد کیے جاچکے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے391 ووٹ مسترد ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل کے 555 ووٹ مسترد ہوئے۔

دوبارہ گنتی میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے407 ووٹ جب کہ  پاکستان تحریک انصاف کے امجد آفریدی کے 95 ووٹ مسترد ہوئے۔

اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین کے 447ووٹ جب کہ پاک سر زمین کے 466 ووٹ مسترد ہوئے۔

آزاد امید وار احمد کے 269 ووٹ مستردہوئے۔