پاکستان کی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

426

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رمضان کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام اٹھائے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے 1967 سے پہلے کی سرحدوں پوزیشن پر جانا ہوگا۔