عید الفطر سے متعلق پیمرا کا تمام نیوز چینلز کو مراسلہ

229

اسلام آبا (آن لائن) عید الفطر پر میڈیا اسٹریٹجی، پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو خطوط ارسال کر دیے ۔ بھیجے گئے خطوط میں پیمرا نے کہا ہے این سی او سی نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر عید الفطر پر میڈیا سٹریٹجی دی ہے۔ تمام نیوز چینلز عید الفطر کے دوران ناظرین کو خصوصی پیکجز دکھائیں، پیمرا نے کہا ہے 8 سے 16 مئی کے دوران ناظرین کے لیے ڈرامے، فلمز اور انٹرٹینمنٹ کا اہتمام کیا جائے، پیمرا نے کہا ہے کہ ناظرین کو نیوز چینلز کے ذریعے گھر رہنے کی تلقین کی جائے۔ پیمرا نے کہا ہے کہ نیوز چینلز پر سٹے ایٹ ہوم سے متعلق خصوصی پیغامات نشر کیے جائیں۔