پی آئی اے کاپاکستان سے بحرین کیلیے فضائی آپریشن بحال

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لیے فضائی آپریشن بحال کردیا۔ براہ راست پروازوں سے مسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی، پہلی پروازپی کے189لاہورسے156مسافروں کو لے کرروانہ ہوئی۔ پی آئی اے کے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدعالمی مقامات کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔