مکہ مکرمہ: امام وخطیب مسجد الحرام شیخ سعود الشریم جمعہ کا خطبہ دے رہے ہیں

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی میں ستائیسویں اور انتیسویں شب کے لیے انتظاما ت مکمل کرلیے گئے۔ طاق راتوں میں قالین، آب زمزم اور ٹھنڈا ماحول فراہم کرنے کے لیے تیاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نمازیوں کی آمدو رفت آسان بنانے کے لیے مسجد نبوی کے دروازوں پر اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب حرمین شریفین کے انتظامی نگراں شیخ عبدالرحمن السدیس نے سوڈانی وزیر ثقافت و اطلاعات سے تعریفی اسناد وصول کیں۔