پرتگال میں 2 روزہ یورپی کانفرنس‘ رہنما اور سفارت کار شریک

98
لزبن: یورپی کانفرنس سے قبل انسانی حقوق کے کارکن موم بتیاں جلا کر احتجاج کررہے ہیں

لزبن (انٹرنیشنل ڈیسک) پرتگال میں یورپی یونین کے رہنماؤں اور سفارت کاروں کا 2روزہ اجلاس شروع ہوگیا۔ رواں سال اس اجلاس کی صورت میں یہ ان عہدے داروں کی پہلی بالمشافہ ملاقات ہے۔ کانفرنس میں وڈیو کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریںگے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اس طرح کے یورپی اجلاس کا حصہ بن رہے ہیں۔