کاروبار بند کرنے سے معیشت تباہ ہوجائے گی ، شیخ امتیاز حسین

261

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاروبار بند کرنے سے کورونا ختم نہیں ہوگا معیشت تباہ ہوجائے گی انہوںنے کہاکہ حکومت ایس او پیز کے تحت ہر قسم کے کاروبار کو کھولنے کی اجازت دے ورنہ عوام کورونا سے تو نہیں مگر بھوک سے ضرور مر یں گے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ رمضان المبارک میں لاک ڈائون کے اعلان سے تاجروں ،صنعتکاروں اور عوام میں شدید بے چینی اور مایوسی پیدا ہو گئی ہے چونکہ مکمل طور پر لاک ڈائون سے ہر چیز متاثر ہوگئی ہے جس سے مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری جو پہلے ہی نا قابل حد تک پھیل چکی ہے اس میں مزید اضافہ ہوگا انہوںنے کہا کہ حکومت تاجر برادری سے بغیر صلاح مشورے کے ازخود لاک ڈائون کرتی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے جس پر تاجر حکومت سے بار بار مطالبہ کرتے ہیں کہ دکانیںاور دیگر کاروبار بند نہ کیا جائے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ نا اہل حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے نہ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ ختم ہوتی ہے نہ گیس کی جبکہ شہر میں پانی کی بھی شدید قلت ہے اور عوام کو پانی کے ٹینکرز کے ذریعے خرید نا پڑتا ہے انہوںنے کہاکہ کہاں ہیں ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہے ذاتی چھت کی فراہمی یہ سب عوام کے ساتھ دھوکہ ہے حکومت جھوٹ پر جھوٹ پول رہی ہے مگر نہ کوئی ریلیف ملتا ہے اور نہ ہی کوئی سبسٹیڈی شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ رمضان میں بھی آٹا ،چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مگر اس کے با وجود اشیاء خوردونوش عوام کو دستیاب نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے چونکہ اس نے ہیIMFسے ایسے معاہدے کئے ہیں جس کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ موجودہ وفاقی وزیر خزانہ انتہائی با صلاحیت اور تجرباکار معیشت دان ہیں وہ یقینا ایسی معاشی پالیسیاں بنائیں گے جس سے معیشت نہ صرف بحال ہو گی بلکہ ترقی بھی کرے گی۔