صنعتکار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جنرل انور علی حیدر

162

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین جنرل انور علی حیدر نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ ہے اور انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ اقتصادی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے اور عوام کو روزگار ملے۔جنرل انور علی حیدر نے یہ بات اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر طارق صادق کی سربراہی میں آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئر مین میجر جنرل عامر اسلم خان، عمیس خٹک، محمد احمد، محسن خالد اور ملک سہیل حسین بھی موجود تھے۔وفد نے انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا کی لیز زاید المعیاد ہو گئی ہے جسکی وجہ سے صنعتکاروں کو قرضے لینے اور نئی سرمایہ کاری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔