اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 152.80روپے پر آ گئی

288

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 152.50 روپے سے گھٹ کر 152.40 روپے اور قیمت فروخت 152.60روپے سے گھٹ کر 152.50 روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید152.70روپے سے کم ہو کر 152.40 روپے اور قیمت فروخت153روپے سے کم ہو کر 152.80 روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 182.50 روپے سے بڑھ کر 182.70 روپے اور قیمت فروخت 184روپے سے بڑھ کر 184.70 روپے پر جا پہنچی تاہم50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے کم ہو کر 210.50روپے پر آگئی۔