سونے کی فی تولہ قیمت میں1100روپے اضافہ

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں25ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1820ڈالر کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے سے1لاکھ5ہزار500 ، دس گرام سونے کی قیمت944روپے اضافے سے 90 ہزار 450 روپے رہی