سندھ حکومت کاایکسپو سینٹر کو ماس ویکسی نیشن  سینٹربنانے کا فیصلہ

461

کراچی: سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کو ماس ویکسی نیشن  سینٹربنانے کا فیصلہ کیا ہے،  جہاں کورونا سے بچنے کے لیے 24گھنٹے ویکسی نیشن لگائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کو ماس ویکسی نیشن سینٹر بنانے کے لیے حتمی شکل دی جارہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ  کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ضلع جنوبی میں 5ہزار 1سو27افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ، 7سو10لوگوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

20اپریل سے 5مئی تک ضلع وسطی میں وائرس کی مثبت آنے کی شرح 10فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،ایک ہفتے میں ضلع وسطی میں 4ہزار 4سو53کورونا کےٹیسٹ ہوئے جس میں سے 4سو30لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔