بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری

402

اسلام آباد: نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ریلیف مئی کے بلوں میں دیا جائے گا تاہم ماہانہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا،نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔