اسرائیل سے تعلقات کو مزید گہرا کریں گے، مراکش

281

مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریٹا نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعاون کو حتی الامکان مزید قوی کریں گے۔

امریکی اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی ( اے آئی پی اے سی ) کے لابی گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بوریٹا نے کہا: “اسرائیل کے ساتھ تعاون کے لئے تمام وسائل دستیاب ہیں اور اس کے پیچھے سیاسی محرکات بھی کارفرما ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم بہت جلد اعلی سطح پر دوروں کا تبادلہ کریں گے۔”

واضح رہے کہ مراکش ، اسرائیل اور امریکہ کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر مغربی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا گیا ہے۔

10 دسمبر 2020 کو مراکش اور صیہونی ریاست نے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد مراکش اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والی چوتھی عرب ریاست بن گئی ہے۔