صحافیوں سے خبر کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے، جرنلسٹس پروٹیکشن بل منظور

385

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے  جرنلسٹس  پروٹیکشن  بل کی منظوری دے دی ہے صحافیوں سے خبرکے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے اور میڈیا مالکان وارزون میں   رپورٹنگ کرنے والوں کی لائف انشورنس کے پابندہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سفیروں سے وزیراعظم نے براہ راست بات کی ، ن لیگ نے کہا  مزدور کی بات کرکے وزیراعظم نے کیا ثابت کیا وزیراعظم   نےذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سفیرو ں سے بات  کی ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سفارتخانے  کے عملے کا  خاتون  کے ساتھ رویے پر  ویراعظم نے نوٹس لیا سفارتخانے کے عملے کے خلاف تحقیقات  جاری ہیں ہمیں  اپنے مزدورں  کاساتھ دیناہے  ،اشرافیہ کے خلاف کھڑے ہونا ہے شہبازشریف کہہ رہے ہیں  آپ کولیبر  کی بات نہیں کرنی چاہیے  ملک کوآگے لے جانا ہے تو غریب طبقے کواوپرلاناہوگا  وزیراعظم کی سفیروں سے خطاب پر ن لیگ کی تنقید بے بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں  کو  انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ رویہ اختیارکریں ، کہاتھا  این اے 249دوبار ہ گنتی نہیں دوبارہ پولنگ کامعاملہ ہے  این اے 249میں ہر ووٹ ٹیمپر ہواہے خوشی ہے  دیگرجماعتیں کراچی ضمنی انتخابات کے معاملے پر ہم آوازہوئیں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ کہ وفاقی کابینہ نے  جرنلسٹس  پروٹیکشن  بل کی منظوری دے دی ہے صحافیوں سے خبرکے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے اور میڈیا مالکان وارزون میں   رپورٹنگ کرنے والوں کی لائف انشورنس کے پابندہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2سال میں ساڑھے 11لاکھ افرادکو بیرون ملک ملازمت کے لیےبھیجا گیا سفارتخانےمیں موجودایک شخص نےخاتون کوپولیس کےحوالےکرنےکاکہا زیادتی کی شکارخاتون مدد کیلئے سفارتخانے پہنچی۔