مہنگائی میں مزید اضافہ

374

اسلام آباد:عید سے قبل مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 17فیصدسے تجاوز کرگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ برائلرچکن 27روپے مہنگی ہوئی ہے، اوسط قیمت 288روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے،20کلو آٹے کا تھیلا 31روپے مہنگا ہوگیا ، ایک ہفتے میں مٹن ، بیف، چینی، گڑ، ٹماٹر ، دودھ ، دہی ، گھی اور دالیں بھی مہنگی ہوئی  ہیں۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کیلے 11روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں جس کے بعد اوسط قیمت 140روپے مقرر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا  جبکہ 18اشیاء مہنگی ہوئی تھیں اور 7اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع  ہوئی تھی۔