رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت روکنے کا حکم

210

لاہور ہائی کورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کی فروحت روکنے کا حکم دے دیا۔

رمضان بازاروں میں چینی کے لیے قطاروں کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ چینی عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فروحت کی جائے گی۔ عدالت نے مشاورت کے لیے 15 منٹ کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت میں لا آفیسر نے کہا کہ رمضان بازار میں چینی بیچنے سے عام مارکیٹ میں قلت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ کس قانون کے تحت ساری چینی رمضان بازار میں بیچی گئی، عدالتی حکم پر جو چینی اٹھائی گئی اس کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ کورٹ کی حکم عدولی کی گئی، آپ کو ضرورت سے زیادہ وقت دیا گیا، آپ چینی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔