احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

145

وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کیا۔ نیب نے بھی احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

احسن اقبال کا نام ان کے خلاف کیس میں جاری تحقیقات کے باعث ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کے نیب کیس کی سماعت جاری ہے اور اس سلسلے میں انہیں نیب میں کئی بار طلب بھی کیا جاچکا ہے۔