ملائیشیا نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کردی

237

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب ملائیشیا نے پاکستان پر عارضی سفری پابندی لگادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا حکومت نے ملک میں پاکستانی مسافروں کا داخلہ بند کردیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کل ہفتہ 8 مئی سے پابندی کا اطلاق ہوگا جو تا حکم ثانی برقرار رہے گا۔ کل سے پاکستان سے ملائشیا جانے والے مسافروں کا داخلہ روک دیا جائے گا۔

تاہم سفارتی اہلکاروں کو ملائیشیا جانے کی اجازت ہوگی۔ سفارت کاروں کو 14 دن قرنطینہ رہنے کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔

ملائشین ڈی جی ایمیگریشن نے پی آئی اے کو پابندی سے آگاہ کردیا۔ پی آئی اے ہفتے میں ایک پرواز کوالالمپور کے لیےآپریٹ کرتی تھی۔