کھورواہ پولیس کی کارروائی،2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

182

پنگریو( نمائندہ جسارت)کھورواہ پولیس نے جرم کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ مقدمات درج۔ ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھورواہ انسپکٹر سعید احمد چنا مع اسٹاف نے گزشتہ رات گشت کے دوران جرم کی کوشش ناکام بناکر 2 مسلح ملزمان دلدار جتوئی اور کاسمیر جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان جرم کی نیت سے کھڑے تھے اور پولیس نے گشت کے دوران کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 125 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ 2 ریوالور 32 بور اور 7 عدد رائونڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ کھورواہ پر مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔