لاڑکانہ، رائس کینال میں دو کم سن بچے ڈوب گئے

199

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ رائس کینال میں نہانے کے دوران دو کم سن بچے بچے ڈوب گئے۔ لاڑکانہ شہر کے لوہی پل سے گزرنے والی رائس کینال میں نہاتے ہوئے شہر کے بھینس کالونی کا رہائشی10 سالہ ظہیر اور ان کے چچا زائد بھائی 12 سالہ گلشن لغاری ڈوب گئے، غوطہ خوروں نے بچوں کی لاشیں نکال کر چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئی۔اس موقع پر جاں بحق بچوں کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے شدید گرمی میں رائس کینال میں نہانے گئے، جہاں وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ نوڈیرو کے قریب گاؤں دڑا میں شادی شدہ خاتون شبانہ جونیجو نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثاء کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔