بلوچستان حکومت9 مئی کو یوم توبہ منائے گی

305

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق علمااور مشائخ کے اجلاس کی روشنی میں 27رمضان المبارک 9 مئی 2021ء کو یوم توبہ واستغفار قرار دیا گیا ہے ۔اس موقع پر کووڈ 19 وبائی صورتحال سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔