وادی کشمیرپر آزادی کاسورج طلوع ہوکر رہے گا،رانا شعیب اعظیم سلیمی

155

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم انجینئرراناشعیب اعظم سلیمی ،جنرل سیکرٹری زفرادریس اوردیگررہنمائوں نے تحریک حریت کشمیر کے سربراہ قائد تحریک آزادی کشمیر سیدعلی گیلانی کے دیرینہ ساتھی،تحریک آزادی کشمیرکے سرخیل اوراسلامی جمعیت طلبہ مقبوضہ کشمیرکے سابق ناظم اعلیٰ اشرف صحرائی کی بھارتی قیدمیں شہادت پردلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ منصوبہ بندحراستی قتل ہے،اس صورتحال سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کس طرح بھارتی جیلوں میں کشمیریوں کیساتھ بدترین سلوک کیاجارہاہے۔ اس تمام تر صورتحال پرانسانی حقوق کے عالمی اداروں سمیت حکومت پاکستان کے دفترخارجہ کی خاموشی افسوس ناک ہے۔راناشعیب اعظم سلیمی نے کہاکہ بھارت کشمیر میںکرفیواور اپنے تمام تر انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں سے جذبہ حریت،جہاد اورشوق شہادت ختم نہیں کرا سکا ہے۔ان شاء اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیاں ضرورایک نہ ایک دن رنگ لائیں گے،ظلم وظالموں کا خاتمہ اور وادی کشمیرپر آزادی کاسورج طلوع ہوکر رہے گا۔انہوںنے اشرف صحرائی کی وفات پرکشمیری قیادت اورلواحقین سے دلی اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ پوری پاکستانی قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے کیونکہ کشمیری عوم نہ صرف اپنی سرزمین کی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اشرف صحرائی کی شہادت قبول،لواحقین سمیت تمام کشمیریوں کو صبرجمیل عطا فرمائے۔