سکھر، صوبائی شوریٰ کی مشاورت سے سیشن 2021ء کے لیے منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کا تقرر

256

سکھر (نمائندہ جسارت) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ نے صوبائی شوریٰ کی مشاورت سے سیشن 2021ء کے لیے مختلف مقامات کے منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کا تقرر کیا، جس کے مطابق برادر عبدالغفور قاسمی منتظم شہداد کوٹ لاڑکانہ، برادر عرفان علی مزاری منتظم جمعیت طلبہ عربیہ گھوٹکی، برادر عرفان علی منتظم جمعیت طلبہ عربیہ خیرپور میرس، برادر عبدالرزاق منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ٹھٹھہ، برادر عبدالمالک منتظم جمعیت طلبہ عربیہ جامشورو، برادر علی گل منصوری منتظم جمعیت طلبہ عربیہ بدین، برادر نصیب اللہ سہتو منتظم جمعیت طلبہ عربیہ نوشہرو فیروز، برادر احسن الاسلام منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ٹنڈوالہٰیار، برادر عبیدالرحمن قلندرانی منتظم جمعیت طلبہ عربیہ جیکب آباد، برادر محمد یحییٰ منتظم جمعیت طلبہ عربیہ دادو مقرر کیے گئے ہیں۔