آوارہ کتوں کی بہتات ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو شوکاز جاری

261

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق دائر درخواستوں پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو 2 جون کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ فاضل عدالت نے صوبے بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کی بھی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں
2رکنی بینچ نے سندھ میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق محمد طارق منصور ایڈووکیٹ و دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے سیکرٹری بلدیات سندھ کو معاملے کو ذاتی حیثیت میں دیکھنے اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ سیکرٹری بلدیات کے پاس جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے ا یڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نے عدالت کو بتایا کہ بائے لاز کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ نے دید ی ہے، اب یہ معاملہ کابینہ میٹنگ میں رکھا جائے گا، کل میں سکھر ہائی کورٹ میں بھی پیش ہواتھا، مجھے کہا جارہا ہے جہاں پر کتوں کے کاٹنے کا کیس رپورٹ ہو وہاں کے افسر کو فارغ کردوں،میں اگر ایسے سب کو فارغ کر دونگا تو کام کرنے کے لیے کوئی نہیں بچے گا، اب 10 کیس رپورٹ ہو رہے تو پھر میں 60 کیس رپورٹ ہوں گے۔عدالت کا کہنا تھا کہ پارکس میں کتے موجود ہیں، وہاں تو کم سے کم کام کریں۔