این ایل ایف کے صدر شمس سواتیکا وزیر اعظم عمران خان کو خط

308

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھ کرمزدوروں کی فلاح و
بہبود کے ادارے ای او بی آئی کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ، خط میں شمس الر حمن سواتی نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ میںمزدور نمائندے کی حیثیت سے آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ای او بی آئی کے تمام معاملات کوذاتی طور پر دیکھیں اورادارے کو اظہر حمید جیسے مافیا سے بچائیں۔