واٹر بورڈ کے پی آر افسر رضوان حیدر انتقال کرگئے

376

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے پبلک ریلیشن آفیسر رضوان حید ر جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ‘وہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اورگزشتہ ہفتے دل کے عارضے کے باعث بائی پاس آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل بھی
ہوئے تھے تاہم ڈاکٹروں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آپریشن رمضان کے بعد تک ملتوی کر دیا تھا جس کے بعد وہ ایک ہفتے سے گھر پر کوروناکے باعث آئیسولیشن میں تھے اورجمعرات کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ان کی انتقال کی خبر واٹربور ڈ سمیت صحافتی حلقوں کو غم کا شکار کرگئی مرحوم ملنسار اورلوگوں کے کام آنے والے افسرکے طور پر جانے جاتے تھے ان کی نماز جنازہ واٹربورڈکالونی ایل ایس آر گلشن اقبال سے متصل مسجد فاروقی میں بعد نماز تراویح اداکی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں عزیر اقارب ،صحافیوں سمیت واٹربورڈ کے ایم ڈی اسداللہ خان اور سینئر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو سی ون ایریا کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔رضوان حیدر نے پسماندگان میں بیوہ اور دوصاحبزادیوں کو چھوڑا ہے۔