ہانگ کانگ: جمہوریت نواز نوجوان جوشوا وونگ کو مزید 10 ماہ قید کی سزا

147

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں زیر حراست جمہوریت نواز رہنما جوشوا وونگ کو مزید 10ماہ قید کی سزا سنادی گئی ۔ 24سالہ وونگ کو ہانگ کانگ میں پابندی کے باوجود چین مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا ۔ جوشوا وونگ نے 2014ء میں امبریلا موومنٹ کے دوران بطور طالب علم رہنما شہرت حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں کئی جمہوریت نواز رہنماؤں کے خلاف مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں ۔