کولمبیا میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران 31 افراد ہلاک

331
کولمبیا: مجوزہ ٹیکس اصلاحات کے خلاف ہفتہ بھر قبل شروع ہونے والا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری ہے‘ پولیس اہل کار مظاہرین پر صوتی بم برسا رہے ہیں‘ جواب میں شہری پتھراؤ کررہے ہیں ‘ سڑکوں پر ٹینک گشت کررہے ہیں

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کئی روز سے جاری مظاہروں کے دوران ایک ہزار سے زائد شہری زخمی ہوئے،جب کہ 87 افراد لاپتا ہیں۔ جمعرات کے روز مظاہروں کے دوران اپوزیشن کے حامی مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا ، جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ کولمبیا میں بڑھتی ہوئی غربت اور بحران سے نکلنے کے لیے صدر کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہروںکا سلسلہ شروع ہوا تھا۔