مسیسپی میں مسجد کے سائٹ پلان کی منظوری دی جائے‘ کیئر

303

کراچی(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی مسلمانوں کی تنظیم کیئر نے مسیسپی کے شہر ہارن لیک کے میئر اور شہر کے بورڈ پر زور دیا ہے کہ مذہبی مقامات سے متعلق وفاق کے قانون کی پاسداری کریں اور مسجد ابراہیم کے مجوزہ سائٹ پلان کی منظوری دے اور اس کے خلاف اپنے سابقہ فیصلے سے رجوع کرے۔ مسجد انتظامیہ نے اس حوالے سے گزشتہ دنوں درخواست دی تھی تاہم منگل کو سٹی کونسل نے اس درخواست پر اجازت نہیں دی۔ کیئر کے ذمے داران کا کہنا ہے کہ ہارن لیک سٹی اسی پلان کی منظوری کیسے نہیں دے رہی جب کہ سابقہ ڈائریکٹر چرچ نے اس کی باضابطہ منظوری دی تھی اس سڑک پر تین چرچ موجود ہیں تو ان کے ساتھ ایک مسجد کیوں نہیں ہوسکتی۔