میانمر: فوج مخالف گروہوں کی عوامی دفاعی فوج تشکیل

185

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں باغی فوج کے مخالف گروہوں نے شہریوں کو پکڑ دھکڑ سے بچانے کے لیے عوامی دفاعی فوج تشکیل دے دی ۔خبررساں اداروں کے مطابق یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے فوج نے شہریوں کے قتل عام اور تشدد کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ فوج مخالف گروہوں کا کہنا ہے کہ تشکیل دی گئی نئی فوج ملک میں مسلح گروہوں سے لڑائی میں شامل رہ چکی ہے۔ فوجی بغاوت کے بعد یہ دستے اب یکم فروری کو بغاوت کرنے والی میانمر کی فوج کے ساتھ لڑرہے ہیں۔