لکڑی کا پلانٹ لگانے کی تیاریاں کرلی گئیں

373

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پہلی بارکمپیوٹرائزڈ “وڈورکنگ پلانٹ” یعنی لکڑی کا پلانٹ لگانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں،یہ پلانٹ 80کروڑروپے کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے پہلے انڈسٹریل زون عثمان آباد لیاری میں لگایا جائے گا۔لکڑی کے وڈورکنگ پلانٹ کیلئے تین رکنی کاروباری اداروں کا جوائنٹ وینچرہوگا جن میں لکڑی کے معروف بزنس مین شرجیل گوپلانی،مجیدلکڑ بھی شامل ہونگے، وڈورکنگ انڈسٹری ماہانہ بنیادوں بیرون ممالک سے لکڑی امپورٹ کرکے اسے ویلیوایڈڈ کرنے کے بعدپاکستان سے ایکسپورٹ کیا جائے گا ۔اس حوالے سے شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کا پہلا لکڑی کا کمپوٹرائزڈ پلانٹ لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس کیلئے پاکستان کے پہلے انڈسٹریل زون عثمان آباد لیاری کے صنعتی علاقے میں باقاعدہ طور پر جگہ حاصل کرلی گئی ہے،ہم نیوزی لینڈ،آسٹریا، جرمنی،امریکا ،روس اور دیگر ممالک سے ہرماہ 100 کنٹینرزدرآمد کریں گے۔